مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمت کے نتیجے میں پنجاب حکومت کی بحالی کے حوالے سے آئندہ بہتر گھنٹے اہم قراردئیے جارہے ہیں۔

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق رائیونڈ میں وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کی بحالی کے امکانات بڑھتے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شریف برادران کی نااہلی کے حوالے سے نظر ثانی کی درخواست پرعدالتی فیصلہ معطل ہونے کی صورت میں شہباز شریف کی کابینہ از خود بحال ہوجائے گی، جس کے لیے حکومت کی جانب سے درخواستیں دائر کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون نے بھی نااہلی کے فیصلے کے خلاف فریق بنتے ہوئے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن