ایس ایم مشرف........
ایس ایم مشرف بھارتی پولیس ڈیپارٹمنٹ سے آئی جی کے عہدہ سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ان کی تحقیق، ذاتی تجربے اور پیشہ ورانہ مشاہدات کا ماحصل ہے۔ انہوں نے بڑی خوبصورتی سے مکروہ برہمن چہرے سے نقاب کشائی کی ہے اور حقائق کو بڑے واضح انداز میں پیش کیا ہے۔ کتاب پڑھنے کے بعد ایک اوسط درجے کا قاری بھی یہ محسوس کر سکتا ہے کہ خطے کی سب سے بڑی سیکولر طاقت ہونے کے بزعم خویش اور پاکستان پر دہشت گردی کا لیبل لگانے والے نہ صرف خطے میں بلکہ اپنی ہی سرزمین پر کس کس نوعیت کی تخریب کاری اور دہشت گردی میں مصروف عمل ہیں۔ مصنف موصوف کی اس بات میں وزن ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملک کے سیکولر تانے بانے کی جڑیں کھوکھلی کرنے اور ہندوستانی سماج پر برہمن نواز طبقے کی بالادستی قائم کرنے کی غرض سے ملک کے طول و عرض میں زہریلے پنجے گاڑنے میں برہمن نواز عناصر کی بالواسطہ مدد کرتی رہی ہے۔ مصنف نے صرف دعوے نہیں کئے بلکہ دلائل کے ساتھ اپنے موقف کو پیش کیا ہے۔ یہ کتاب ایشیا میں دہشت گردی پر غیر جانبدار تحقیقی کام کرنے والوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ کتاب کی ضخامت 352 صفحات اور ملنے کا پتا فاروس میڈیا اینڈ پبلشنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ڈی۔ 84، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی 110025 (تبصرہ : محمد شفیق سلطان)