ہنگومیں دوآبہ پولیس سٹیشن پر خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ۔

Mar 24, 2011 | 10:44

سفیر یاؤ جنگ
ذرائع کے مطابق ہنگو کے مین بازار میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دو آبہ پولیس سٹیشن سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ پچیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ دوسری پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے اہم شاہراہوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔
مزیدخبریں