لاہور میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے دفترمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرزانہ راجہ نے کہا کہ اپوزیشن نے صدرآصف زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے اپنا آئینی تقاضا پورا کیا، اپوزیشن کو بھی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہئیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈرکی پریس کانفرنس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ تنقید برائے تنقید پر یقین رکھتے ہیں۔ فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ ہم لوٹا کریسی کے حمایتی نہیں اور مفاہمت کی سیاست کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کوغیر مستحکم نہیں کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے اب تک اٹھہتر ارب روپے چالیس لاکھ خاندانوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔