لیبیا پرمغربی ممالک کےتازہ فضائی حملے، کئی افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ۔ دوسری جانب لیبیا کے ساحلی علاقوں میں نوفلائی زون قائم کردیا گیا ۔

لیبیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی افواج نےبدھ کی شام دارالحکومت طرابلس کےجنوب مغربی اور مشرقی علاقوں میں فوجی اہداف کےعلاوہ آبادی پربھی حملےکیے۔تاجورہ کےعلاقے میں تین فضائی حملےکیےگئے،تازہ حملوں میں کئی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس سے پہلے مصراتہ شہرکےایک ہسپتال پرقذافی کی فورسز کی بم باری اورگولہ باری سےمتعددافراد زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کاکہناہےکہ ساحلی علاقوں میں نوفلائی زون کاقیام کامیابی سےکرلیا گیا ہےاورقذافی کی حامی فوج پر حملےکیےجارہےہیں۔اطلاعات کےمطابق تازہ حملوں کےبعد مغربی ساحلی علاقوں سےلیبیاکی فوج واپس چلی گئی اور ٹینک بھی پیچھےبلالیےگئےہیں۔ برسلز میں ہونےوالےنیٹوممالک کےاجلاس میں رکن ممالک لیبیا آپریشن میں کمان کے بارے میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔اجلاس میں اس بات پر غورکیا گیا کہ نیٹوکولیبیاکےنو فلائی زون میں شامل ہونا بھی چاہیےیانہیں۔فرانس نے اس موقف پر اصرار کیاکہ نوفلائی زون کاکنٹرول ایک بین الاقوامی اتحاد کے ہاتھ میں ہوناچاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...