ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹرفائنل میں آج بھارت اورآسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، بھارتی اوپننگ بلے باز گھٹنے کی انجری کا شکار، میچ میں شرکت مشکوک ۔

Mar 24, 2011 | 11:42

سفیر یاؤ جنگ
بھارتی شہراحمد آباد میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ میچ کے لئے دونوں ٹیموں نے بھرپورتیاری کی ہے اور جیتنے کے دعوے بھی کیے جا رہے ہیں۔ بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے خلاف ان کی ٹیم اپنی بھرپور فارم کا فائدہ اٹھائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ٹیم یہ ورلڈ کپ جیت کر سچن ٹنڈولکر کے نام کرنا چاہتی ہے۔ ادھر آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دل برداشتہ نہیں اور بھارت کے خلاف جیت کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک ایک سو چار ون ڈے میچ کھیلے جاچکے ہیں جس میں کینگروز کا پلہ بھاری رہا ہے اور اس نے اکسٹھ میچ جیتے ہیں۔ اس کے برعکس بھارت صرف پینتیس میچوں میں فتح حاصل کرسکا ہے۔
مزیدخبریں