پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے تخیل پر مبنی ویب سائٹ کا ان کے بچوں نےافتتاح کر دیا۔یہ ویب سائٹ انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرے گی۔

ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ ہارٹ آف ایشیا ڈاٹ پی کے کا افتتاح گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوا۔گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔ ویب سائٹ کے سی ای او شہباز تاثیر اور ان کی بہن نے شرکا کو بتایا کہ ان کے والد سلمان تاثیر اس ویب سائٹ کے ذریعے دہشت گردی کے ہاتھوں ستائے پاکستان کا اصل سافٹ امیج دنیا میں اجاگر کرنا چاہتے تھے۔ اس موقع پرقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سلمان سے آخری ملاقات میں اس ویب سائٹ کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ستر کی دہائی میں پاکستان سیکولر ملک تھا تاہم بیرونی طاقتوں نے اسے انتہائی طاقتور اور کامیاب جنگی مشین میں تبدیل کر دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا پیغام سکرین پر چلایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن