پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے ایک تقریب میں افسروں اور سیلرز کو ملٹری اعزازات دیئے۔

Mar 24, 2011 | 18:51

سفیر یاؤ جنگ
تقسیم اعزازات کی تقریب بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں منعقد ہوئی جس میں افسروں اور سیلرز کو ان کی شاندار خدمات، بہادری کے کارناموں اور کام سے غیر معمولی لگن کے اعتراف میں اعزازات تقسیم کئے گئے۔ وائس ایڈمرل تنویر فیض، وائس ایڈمرل عباس اور وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا جبکہ ستارہ امتیاز ملٹری حاصل کرنے والوں میں کموڈورعبدالعلم، کموڈور مختار خان، کموڈور اطہر مختار سمیت چودہ افسر شامل ہیں۔ ایڈمرل نعمان بشیرنے کیپٹن محمد سرفراز خان، کیپٹن ڈاکٹر محمد جنید، کمانڈر سید اسد حسین، سمیت بیس کمانڈرز اور لیفٹینٹ کمانڈرز کوتمغہ امتیاز کا اعزاز دیا۔ تقریب میں مسلح افواج کے سینیئر افسران اور ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
مزیدخبریں