امیر جماعت الدعوۃ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ دھوکہ ہے، مغربی ممالک اصل میں اسلام کو بدنام کرنے کے لئے یہ کارروائیاں کررہے ہیں۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی اس خطے میں موجودگی کا زیادہ فائدہ بھارت نے اٹھایا لیکن اتحادیوں کی شکست اس کی بھی موت ہے۔ کشمیر جلد آزاد ہوگا، اسلام میں جہاد ظلم کے خلاف ہے ہرکافر کے خلاف نہیں۔
حافظ سعید کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران عوام کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کررہے بلکہ عوام اور ان کے درمیان بہت فاصلے ہیں، ہمارے حکمرانوں نے امریکہ کے ساتھ سٹریٹیجک پارٹنربننے اور ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے متعلق عوام کو اعتماد میں نہیں لیا۔ ریمنڈ ڈیوس کوچھوڑ کر ملک و قوم سے غداری کرنے والے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔
امیر جماعت الدعوۃ نے واضح کیا کہ امت مسلمہ کی وحدت میں ہی تمام مسائل کا حل پوشیدہ ہے۔ قوم ڈاکٹرعبدالقدیر اور ڈاکٹرعافیہ کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھلاسکے گی، اقوام متحدہ میں ہماری جماعت کے خلاف پابندیاں لگوانے میں ہمارے اپنے لوگوں کا زیادہ ہاتھ تھا، حافظ سعید کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی بربادی اور اسلام کی کامیابی کی منزل قریب ہے۔