گورنر ہاؤس لاہور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرلطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمشہ غریبوں اور مزدوروں کا خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام اب پیپلز پارٹی کا پروگرام نہیں رہا بلکہ عوامی اور قومی پروگرام بن گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارہویں ترمیم منظور کرا کے آئین سے آمریت کی پیوند کاری ختم کر دی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ شہید محترمہ نے اس شخص سے مثیاق جمہوریت کیا جس نے اپنے دورمیں پیپلزپارٹی پر ظلموں کی انتہا کردی تھی
اس موقع پربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ نے کہا کہ بی بی شہید نے ملک کے مزدوروں اور محنت کشوں کو حق دے کر قائداعظم، علامہ اقبال اور ذوالفقار بھٹو کا خواب پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانیوں کی تاریخ ہے اور صدر آصف علی بھی قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ کوئی وڈیرا یا جاگیردار غریب کی بات کرتا ہے تو وہ غریب دوست ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرامتیازصفدر وڑائچ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دونوں ایوانوں سے منظور کراکے اسے قومی پروگرام بنا دیا گیا ہے۔