اس موقع پربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ نے کہا کہ بی بی شہید نے ملک کے مزدوروں اور محنت کشوں کو حق دے کر قائداعظم، علامہ اقبال اور ذوالفقار بھٹو کا خواب پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی قربانیوں کی تاریخ ہے اور صدر آصف علی بھی قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ فرزانہ راجہ کا کہنا تھا کہ کوئی وڈیرا یا جاگیردار غریب کی بات کرتا ہے تو وہ غریب دوست ہوتا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرامتیازصفدر وڑائچ کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دونوں ایوانوں سے منظور کراکے اسے قومی پروگرام بنا دیا گیا ہے۔