مسلم ليگ قاف کے رہنماء چوہدری ظہيرالدين نے کہا ہے کہ جمہوری دور ميں مونس الہٰی سياسی قيدی ہيں، رحمان ملک جمہوريت کے راستے ميں کانٹے بو رہے ہيں۔

Mar 24, 2011 | 22:22

سفیر یاؤ جنگ
ضلع کچہری لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم ليگ قاف کے رہنما چوہدری ظہيرالدين نے کہا کہ جمہوريت کی راہ ميں کانٹا بننے والے رحمان ملک کو کامياب نہيں ہونے ديں گے۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہی مقدمات کا دليری سے مقابلہ کر رہے ہيں اور قاف ليگ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مونس الہٰي کے خلاف کوئی ثبوت نہيں ليکن اس کے باوجود تاريخيں پڑتی جا رہي ہيں۔ ايک سوال پر چوہدری ظہيرالدين کا کہنا تھا کہ مونس الہٰي کی جان کو خطرہ ہے تو صوبائی حکومت اور سکيورٹی ايجنسيز انہيں تحفظ بھی فراہم کريں۔
مزیدخبریں