ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران گیارہ کروڑ اٹھارہ لاکھ ڈالرز کمی کے بعد سترہ ارب انچاس کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انیس مارچ تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرسترہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کی ریکارڈ سطح سے گرکر سترہ ارب انچاس کروڑ اڑسٹھ لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران نو کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزوز میں ایک کروڑ تہتر لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کے ڈالر ڈیپازٹس چودہ ارب نو کروڑچوبیس لاکھ ڈالرز جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب چالیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن