اسلام آباد (ثناءنیوز) افغانستان اور عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کام کر نے والی امریکی انٹیلی جنس و سکیورٹی ایجنسی ”گارڈا ورلڈ“ (جی ڈبلیو) کی ”سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان“ میں غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ایجنسی نے اسلام آباد کی ایک ”لاءفرم“ کے ذریعے 20 لاکھ روپے کی رشوت دے کر رجسٹریشن حاصل کی۔ پاکستان مےں اس کی رجسٹرےشن کنسلٹنسی فرم ”گارڈا ورلڈ“ (جی ڈبلیو) پاکستان میں سکیورٹی شعبے میں کام کر رہی ہے۔ بظاہر وہ سکیورٹی اہلکار مہےا کرنے کا کام کر رہی ہے جبکہ درپردہ مقاصد پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہےں جبکہ اس کے کنٹری منیجر انتھونی گیرالڈ مگنٹی کے ملک سے ڈی پورٹ ہونے کی خبر کے باوجود اسلام آباد میں موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری سمیت اعلیٰ افسران سے متعدد بار کوشش کے باوجود رابطہ نہیں ہو سکا تاہم سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے ترجمان شکیل چودھری نے کہا کہ مذکورہ ایجنسی بزنس کنسلٹنسی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایجنسی کا مےنجنگ ڈائرےکٹر پیٹی ڈورڈل سی آئی اے کا سابق آفیسر ہے‘ جبکہ پاکستان کے اندر مذکورہ غیر ملکی ایجنسی کو غیر ملکی باشندے انتھونی گیرالڈ مگنٹی اور ڈینیل میتھو چلا رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنٹری مینجر انتھونی گرالڈ مگنٹی کا بزنس ویزا 25 مارچ 2010ءکو ختم ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ابھی تک اسلام آباد میں موجود ہے۔
امریکی ایجنسی
امریکی ایجنسی