پاکستانی ہائی کمشن نئی دہلی میں یوم پاکستان کی پُرجوش تقریب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمشن میں یوم پاکستان کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی۔ نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمشن میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے پاکستان کا پرچم لہرایا جبکہ پریس قونصلر عابد سعید اور پولیٹیکل قونصلر بابر امین نے صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ ہائی کمشن کے سکول کے طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلہ میں حصہ لیا جن میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں ہائی کمشن میں گزشتہ شام ایک استقبالیہ بھی دیا گیا جس میں بھارت کے مرکزی وزیر ایس ایم گل نے بھی شرکت کی۔
ہائی کمشن/ نئی دہلی

ای پیپر دی نیشن