سکول ٹيچرتشدد کيس، سماعت انتیس مارچ تک ملتوی، آئندہ سماعت پر اسلم مڈھیانہ سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

Mar 24, 2012 | 14:00

سفیر یاؤ جنگ
سرگودھا کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سکول ٹيچرتشدد کيس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم سابق ایم پی اے اسلم مڈھیانہ کو ساتھیوں سمیت پیش کیا گیا، عدالت نےکیس کی مزید سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ مقدمہ کے اہم ملزم نديم سرورمڈھيانہ کی درخواست ضمانت کی منسوخی کیلئے دائر درخواست پر بحث بھی انتیس مارچ ہی کو ہوگی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت اٹھائیس مارچ ہوگی جس دوران ڈی پی او عدالت عظمی کو رپورٹ پیش کریں گے۔
مزیدخبریں