مکرمی! ملتان روڈ کے درمیان بنائے گئے برساتی نالے میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ، شاپر بیگ وغیرہ جمع ہوگئے ہیں۔خاص کر منصورہ پلی کے دونوں جانب نالے میں۔ کئی جگہوں پر سیوریج کا پانی نالے میںگرتا ہے۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پانی نالے میں ہی کھڑا رہتا ہے جو سیاہی مائل اور بدبو دار ہوگیا ہے جس میں تیزی سے مچھروں کی افزائش ہورہی ہے۔مچھروں کی وجہ سے نالے کے اطراف میں بسنے والے مکینوں کا جینا دوبھر اور رات کی نیند حرام ہوگئی ہے۔اس نالے کی فوری طورپر صفائی کی اشد ضرورت ہے۔آئندہ دنوں میں ڈینگی وغیرہ کا خطرہ بھی مچھروںکی وجہ سے بڑھ گیا ہے۔(شیخ امتیاز احمد، لاہور)