مکرمی! ریلوے کرایہ پہلے چالیس کلو میٹر کیلئے 35 روپے ہے جبکہ 41 کلو میٹر کا کرایہ 70 روپے ہے۔ صرف ایک کلو میٹر کی مسافت بڑھنے سے کرایہ 35 روپے اضافہ کے ساتھ ڈبل ہو جاتا ہے۔ کسی بھی منزل کا کرایہ 40 60, 50, اور 80 روپے نہیں ہو سکتا۔ کرایہ نامہ پر ایسی اور بھی کئی قباحتیں ہیں جن کی وضاحت ریلوے حکام کے بس کی بات نہیں۔ سینکڑوں ریلوے انجن برباد کرنے والے ریلوے حکام کیا ریلوے کافی کلو میٹر کرایہ بتا سکتے ہیں۔ (زاہد عزیز رشید پورہ شکر گڑھ )