نادرا کی مہربانی

Mar 24, 2013

مکرمی! میں نے 2003ءمیں ٹاﺅن کمیٹی پیرمحل میں کمپیوٹر شناختی کارڈ بنانے کے لئے والدین کا اپنا فارم دیا۔ 45دن بعد کمپیوٹر قومی شناختی کارڈ بن کے ڈاک کے ذریعے آیا تو اس پر تاریخ پیدائش غلط درج تھی۔ میں نے اسی وقت دیکھتے ہی ڈاکئے کو واپس کر دیا۔ پھر میں 30دن بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ گیا اسی رسید پر دوبارہ درست کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری ہو گیا۔ اب میرے شناختی کارڈ کی ڈیٹ ختم ہو گئی تو میں نیا بنانے کے لئے کمالیہ آفس گیا تو انہوں نے کہا آپ کے دو شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ یہ تو آفس والوں کی غلطی ہے میں نے تو انہیں نہیں کہا تھا کہ میرے دو شناختی کارڈ بنا دیں۔ کیسی اندھیر نگری ہے کہ یہ لوگ نیا شناختی کارڈ بنانے کے لئے 10ہزار مانگ رہے ہیں۔ میں حلفاً کہتا ہوں میں نے ایک شناختی کارڈ بنایا، دوسرے کا مجھے علم ہی نہیں۔ لہٰذا مہربانی فرما کر عام فیس پر میرا نیا شناختی کارڈ بنانے کا آرڈر جاری کیا جائے۔ (شکور احمد ولد مشتاق احمد مکان نمبر 107جھنگ بازار پیر محل تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)

مزیدخبریں