کامونکے(نامہ نگار) شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، بتایا گیا ہے کہ نواحی گاﺅں منج پور میں راناذوالفقارکی ہمشیرہ کی بارات بھائی پھیرو سے آئی جس میں شریک نشہ میں دھت افراد نے دوگھنٹے تک زبردست فائرنگ کی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا فائرنگ کا واقع گناعور چوکی سے دوکلو میٹرکے فاصلہ پرہوا مگر پولیس موقع پرنہ پہنچی۔