پاکستان ہمارے بزرگوں کی کوششوں کا نتیجہ ہے: عبدالجبار شاہین

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) 23 مارچ 1940ءکو لاہور میں الگ ملک کے حصول کے لیے قرار داد پیش کی گئی ۔ جسے یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بزرگان کی لامحدود کوششوں اور قربانیوں کے بعد اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں پاکستان کی صورت میں ایک الگ خطہ عطاءہوا۔آج کے دن ہم عزم کرتے ہیںکہ اس خطہ کی حفاظت اور استحکام کے لیے محنت، لگن، خلوص نیت اور وفاداری کے ساتھ اپنے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز کمشنر گوجرانوالہ عبدالجبار شاہین نے اشرف مارتھ شہید پولیس لائن میں پرچم کشائی کرنے کے بعد پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پر چم کشائی کی تقریب میں ڈی سی او سید نجم عباس شاہ، سٹی پولیس آفیسر عبدالرزاق چیمہ کے علاوہ ضلع بھر کے ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ، ٹریفک وارڈنز ، الیٹ فورس اور لیڈی پولیس نے بھی شرکت کی ۔ دوران خطاب کمشنر نے حاضرین کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ اپنے اصلاف کی لازوال قربانیوں سے حاصل کردہ اس خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...