قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) ملک بھر کی طرح قلعہ دیدار سنگھ اور نواح میں موسم تبدیلی ہوتے ہی گلے کے امراض میں اضافہ ہو گیا۔ نزلے زکام کی شکایت بھی عام ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے سے دن کے اوقات میں گرمی بڑھ گئی ہے۔ امراض میں اضافے کی وجہ شہریوں کی بے احتیاطی ہے کیونکہ وہ دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنے کے بعد فوراً ہی برف والا پانی یا ٹھنڈے مشروبات استعمال کرتے ہیں جس کے سبب وہ نزلہ و زکام اور گلے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب باہر سے گھر آئیں تو فوری طور پر ٹھنڈا پانی پینے کے بجائے دس سے پندرہ منٹ انتظار کے بعد سادہ پانی یا پھر کم ٹھنڈا مشروب استعمال کریں پانی کے استعمال کو بھی بڑھائیں اور دن میں تقریباً پندرہ سے سولہ گلاس پانی لازمی پئیں کیونکہ موسم گرما کے دوران پسینے کے ذریعے جسم سے نمکیات خارج ہوتی ہیں اور انسانی جسم کو وافر مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے طبی ماہرین نے کہا کہ رات کو موسم میں خنکی ہوتی ہے اس لئے براہا رات اے سی یا پنکھے کے نیچے یا سامنے سونے سے اجتناب کریں ایسا کرنے سے پٹھوں میں کھچاﺅ یا درد کا مرض لاحق ہونے کا اندیشہ رہتا ہے کیونکہ وہ دھوپ میں زیادہ دیر تک رہنے کے بعد فوراً ہی برف والا پانی یا ٹھنڈے مشروبات استعمال کرتے ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا کہ رات کو موسم میں خنکی ہوتی ہے اس لئے براہ راست پنکھے کے نیچے یا سامنے ہونے سے اجتناب کریں ایسا کرنے سے پٹھوں کے کھچاﺅ یا درد کا مرض لاحق ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔
موسم تبدیل ہوتے ہی گلے کے امراض اور پٹھوں میں کھچاﺅ کی شکایات
Mar 24, 2013