پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کیلئے مثالی اقدامات کئے: چودھری منظور

Mar 24, 2013

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے مرکزی صدر چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پانچ سالہ دور حکومت کے دوران بے شمار چیلنجز کے باوجود حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے اور مزدوروں کی تنخواہوں میں 135 فیصد اضافہ پنشن میں سو فیصد اضافہ اور مزدوروں کو فیکٹریوں میں 12 فیصد شیئر کا مالک بنا دیا اور اگر آئندہ پاکستان پیپلز پارٹی کو دوبارہ موقع ملا تو مزدوروں کے فیکٹریوں میں شیئر 12 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصدکر دئیے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں