قصور (نامہ نگار) سٹےل باغ چوک قصور مےں پنجاب ہاﺅسنگ اےنڈ فزےکل پلاننگ کے افسران کےخلاف گلبرگ کالونی کے رہائشوں نے مکان گرانے کے خلاف زبردست احتجا ج کےا۔ ٹرےفک بلاک کر کے افسران کے خلاف شدےد نعرے بازی کی۔ پنجاب ہاﺅسنگ اےنڈ فزےکل پلاننگ نے قصور مےں گلبر گ کالونی کے نام سے ہاﺅسنگ سوسائٹی بنائی ہوئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ نے وہاں پر رہنے والے رہائشےوں کو مکان خالی کرنے کے نوٹس جاری کر رکھے تھے گذشتہ روز محکمہ کے افسران نے ضلعی او ر تحصےل کے عملہ کے ہمراہ اےک مکان مسمار کر کے اس کا سامان باہر پھےنک دےا اس کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہو گئے۔ انہوں نے سٹےل باغ چوک مےں ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کےا اور محکمہ کے افسران کے خلاف شدےد نعرے بازی کرتے رہے۔ ضلعی افسران سے مذکرات کے بعد احتجاج ختم کر دےا گےا۔
قصور: گلبرگ کالونی کے مکینوں کا مکان گرانے کےخلاف احتجاجی مظاہرہ‘ روڈ بلاک
Mar 24, 2013