قصور (نامہ نگار) ڈی پی او قصور سید خرم علی نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے۔ انسپکٹر ملک طارق کو چونیاں صدر سے ایس ایچ او مصطفی آباد‘ ایس ایچ او مصطفی آباد انسپکٹر نیاز کو ایس ایچ او منڈی عثمان والا‘ ایس ایچ او منڈی عثمان والا محمد حسین ڈوگر کو ایس ایچ او بی ڈویژن قصور اور ملک اشرف نول کو ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں تعینات کر دیا۔