شیخوپورہ‘ ننکانہ‘ قصور و دیگر شہروں میں یوم پاکستان کی تقریبات‘ ریلیاں‘ سیمینارز

لاہور (نامہ نگاران) شیخوپورہ‘ ننکانہ‘ قصور‘ صفدر آباد‘ مریدکے و دیگر شہروں میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں۔ مختلف سیاسی‘ سماجی تنظیموں نے ریلیاں نکالیں اور سیمینارز منعقد کئے جس میں تحریک پاکستان کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مقررین نے 23 مارچ 1940ءکو تاریخی قرارداد پاکستان سے روشناس کرایا۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق یوم پاکستان انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءسابق ایم این اے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کو قائداعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ اقبال کے نظریات و افکار کے مطابق بنانے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور غلامی کی زنجیروں سے نجات دلوانے کیلئے قوم کو آئندہ انتخابات میں ن لیگ کو دو تہائی اکثریت دینا ہو گی ہنگ پارلیمنٹ غیر ملکی ایجنڈا ہے جو کو پورا کرنے کیلئے پرویز مشرف اور عمران خان ،پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادی جماعتیں نئے روپ دھار کر عوام کو لالچ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 166کے امیدوار فیضان خالد ورک کے گاﺅں میں موضع بدو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نواز ورائچ، کاشف عارف، ملک شہزاد ڈوگر، رانا شہزاد، شفیق خان، شاہ جہاں لودھی، قمر اقبال ڈار اور دیگر بھی موجود تھے۔ دوسری تقریب مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز کی رہائش گاہ پر ہوئی جہاں حاجی محمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے ملک کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ سابق جنرل سیکرٹری رانا خلیل گادی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو توڑنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہے جلسہ سے خالد نواز ٹیپو، انوارالحق بٹ، قمر اقبال ڈار، ملک فرخ قیوم، اکبر علی پنوں اور دیگر بھی موجود تھے۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق 23 مارچ قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں ضلع کونسل ہال ننکانہ صاحب میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں ای ڈی او ایجوکیشن ننکانہ میاں طارق رفیق، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب نبیلہ عرفان، ڈی ای او سیکنڈری اکرام الحق، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اووز، مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور ٹیچروں کے علاوہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے مرکز کوارڈی نیٹر حاجی محمد عباس اور سمیرا سمیت مختلف سکولوں کے طلباءنے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن میاں طارق رفیق نے کہا کہ 23 مارچ 1940ءکے دن بر صغیر نے مسلمانوں نے آزاد پاکستان کے حصول کا عہد کیا تھا جس کے بعد شب و روز محنت کر کے برصغیر کے مسلمانوں نے 14اگست 1947ءکو آزاد پاکستان حاصل کر لیا۔ تقریب کے اختتام پر مختلف سکولوں نے بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔ علاوہ ازیں 23مارچ کے سلسلہ میں ایک واک بھی نکالی گئی جو ریلوے روڈ سے ہوتی ہوئی جامع مسجد مدینہ کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی۔ صفدر آباد سے نامہ نگار کے مطابق جماعت اسلامی شباب ملی صفدر آباد نے یوم پاکستان پر ایک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے شہر کے بازاروں کا چکر لگایا۔ ریلی میں شریک نوجوانوں نے بینر اٹھا رکھے تھے۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق مریدکے میں جماعت بنون اسلام کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد میاں رفیع کی خدمات کو خراج تحسین وہ تحریک پاکستان کے سپاہی اور قوم کے نباض تھے۔ تقریب سے خالد جاوید نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...