شیخوپورہ+ فیروزوٹواں (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگار)شےخوپورہ فےصل آباد ڈوےل کےرج وے پر کھارےانوالہ کے قرےب تیز رفتار بس کے بجلی کے کھمبے اور فیکٹری کی دیوار سے ٹکرا جانے کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 27افراد کی میتیں بس باڈی کاٹ کر نکالی گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں جبکہ 45زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال پہنچایا، بتایا گیا ہے کہ بدقسمت بس سےالکوٹ سے فےصل آباد جارہی تھی۔ تفصےلات کے مطابق ڈی اےچ کےو ہسپتال شےخوپورہ مےں اےمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ہسپتال کے باہر مرنے والے اور زخمےوں کی لسٹ آوےزاں کردی گئی ہے جبکہ دوزخمےوں کو تشوےشناک حالت کے پےش نظر لاہور مےوہسپتال اور چار کو گوجرانولہ مےںشفٹ کردےا گےا۔ زخمےوں کی ٹانگےں اوربازو ٹوٹ گئے جبکہ بس ڈرائےو ر کا سر تن سے جدا ہوگےا ۔جبکہ 28 زخمےوں کو معمولی مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردےا گےا ہے ۔ حادثہ مےں جاں بحق ہونے والوں میں محمد شکےل، وارث علی (سےالکوٹ )فےصل محمد سہےل کاشف ندےم(گوجرانوالہ) راشد انصاری، راحےل، شہزاد ( فےصل آباد) عاشق مغل، حمزہ ( ڈسکہ) ادرےس وغےرہ (سمندری) شامل ہیں۔ زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ مرنیوالا ڈرائیور دیگر دو بسوں کے ساتھ ریس لگا رہا تھا اسے ہم نے کئی مرتبہ منع کیا مگر وہ باز نہ آیا اور المناک حادثہ ہو گیا۔ اس حادثہ مےں اس وقت رقت آمےز مناظر دےکھنے مےں آئے جب چار سالہ بچے کی نعش گےس سلنڈروں کے نےچے دبی ہوئی تےن گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نکالی گئی اور بچے کی ماں کی چےخےں اور آہ وبکا سن کر ہر اےک آنکھ اشک بار ہوگئی واضح رہے کہ اس خطرناک پلی پر ےہ چوتھا حادثہ ہے جس مےںکئی قےمتی انسانی جانےں ضائع ہوچکی ہےں۔ حادثہ کی اطلاع پاکر ڈی آئی جی پنجاب ٹرےفک پولیس رانا محمد اقبال، ڈی پی او شےخوپورہ رانا عبدالجبار، ڈی اےس پی ٹرےفک شہزادہ طارق جائے حادثہ پہنچ گئے۔ ڈی پی او رانا عبدالجبار نے بھکھی پولیس کو ہدایت کی کہ خطرناک پلی بنانے والے محکمہ لےفکو کے انجنےئرز سوئی گےس اور واپڈ کے خلاف بھی مقدمہ درج کےا جائے۔دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شیخوپورہ بس حادثہ میں 25 افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے حکام کو زخمیوں کے مفت اور بروقت علاج کی ہدایت کی۔
شیخوپورہ بس حادثہ