لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کا بے بنیاد پروپیگنڈہ پیپلزپارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آنے والے الیکشن میں پیپلزپارٹی پہلے سے بھی زیادہ طاقت سے پارلیمنٹ میں پہنچے گی۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے۔ ذکریا بٹ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے فوجی ڈکٹیٹر کے دور میں نکالے گئے ملازمین کو بحال کر کے اور نوجوانوں کو نئی ملازمتیں، غریب گھرانوں کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کی جماعت ہے۔