قاہرہ: جھڑپوں میں اخوان المسلمون کا دفتر نذرآتش، پتھراﺅ، 40 افراد زخمی

قاہرہ(آن لائن)مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے علاقے مقطم میں مشتعل مظاہرین نے اخوان المسلمون کے ایک دفتر کو نذرآتش کردیا اور انہوں نے اسلامی جماعت کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ان کی بعض بسوں کو نذرآتش کردیا ہے جس کے نتیجے میں چالیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صدر مرسی کے سیکڑوں مخالفین نے قاہرہ میں نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی۔ انہوں نے اخوان المسلمون کے مخالف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ المقطم کے علاقے میں واقع اخوان کے ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے کی کوشش کررہے تھے۔اس دوران ان کی اخوان کے کارکنوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوگئیں لیکن وہاں تعینات پولیس نے کوئی مداخلت نہیں کی۔ دونوں نے ایک دوسرے کی جانب پتھرا¶ کیا۔واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مصر کے مختلف شہروں میں صدر محمد مرسی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران اخوان کے کم سے کم تیس دفاتر پر حملے کئے گئے ہیں اور ان میں سے بعض کو نذرآتش کردیا گیا تھا۔ صدر مرسی کے مخالفین اب اپنا غصہ ان کی سابقہ جماعت اخوان پر نکال رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن