کراچی (پ ر) ٹی پی ایس، عالمی سطح پر کارڈز اور پے منٹ کے مسائل حل کرنے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ایک بڑے بینک اور پاکستان میں جدید بینکاری میں پہلے بینک کے خواہشمند الائیڈ بینک نے اپنے سسٹم کو ٹی پی ایس کے نیکسٹ جنریشن ملٹی چینل پے منٹ سلیوشن ”آئرس“ پر اپ گریڈ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ الائیڈ بینک نے یہ فیصلہ سوئچ کے انتخاب کے لئے ایک تفصیلی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے، جہاں پر ان ہاﺅس اور بیرونی وسائل کے ماڈلز کی جانچ پڑتال کی گئی اور آئرس کو اپنے ان ہاﺅس پے منٹ سوئچ کے طور پر منتخب کیا کیونکہ اس کی خصوصیات میں آئرس پیرا میٹرز، طریقہ کار اور کم لاگت کی بدولت زیادہ ترقی شامل ہیں۔ آئرس پے منٹ کے لئے ایک انتہائی صاف ستھرا نظام ہے ۔