کسان تنظیمیں پانی کے باکفایت استعمال کو یقینی بنائیں: میاں مقبول احمد

لاہور (پ ر) پاکستان میں زرعی خودکفالت کے حصول کیلئے پانی کی دستیابی بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس حوالے سے دستیاب پانی کا باکفایت استعمال ضروری ہے تاکہ تمام کسانوں کو پانی ملے۔ کسان تنظیمیں نہری پانی کی بچت کے طریقے عام کریں۔ اس سلسلے میں کسانوں کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی پانی کے باکفایت استعمال کا سماجی شعور پیدا کرنا ہو گا۔ یہ بات پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے جنرل منیجر میاں مقبول احمد نے کسان تنظیموں کی کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے جاری کردہ ایک محکمانہ مراسلہ میں کہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن