گوانتانامو میں نئی جیل کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ ڈالر طلب

واشنگٹن (آن لائن) پینٹاگون نے گوانتانامو میں نئی جیل تعمیرکرنے کیلئے امریکی حکومت سے بیس کروڑ ڈالر مانگ لئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ کانگریس نے گوانتانامو جیل کو بند کرنے کی بجائے اسے غیرمعینہ مدت تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیل کی مرمت اور نئے حصے کی تعمیر پر بیس کروڑ ڈالر لاگت آئےگی۔

ای پیپر دی نیشن