ماسکو (رائٹر) چینی صدر زی جنگ پنگ نے ماسکو میں خطاب کرتے ہوئے دوسرے ممالک میں بیرونی مداخلت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے وارننگ دی ہے۔ انہوں نے یہ اشارہ بظاہر مغربی ممالک کی جانب کیا۔ جس کے بارے میں اکثر روسی صدر پیوٹن بھی خبردار کرتے رہتے ہیں۔ انٹرنیشنل ریلیشنز سکول میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر ملک کے اپنے لئے ترقی کے راستے کے انتخاب کا احترام کرنا چاہئے۔