نئی دہلی (آن لائن) پریس کونسل آف انڈیا نے بالی ووڈ سٹار سنجے دت کی سزا معاف کرنے کی اپیل دائر کر دی ہے جبکہ بھارتی وزارت قانون نے اپیل پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر قانون اشونی کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اداکار کی جانب سے اپیل کی گئی تو گورنر مہاراشٹر اپنے خصوصی اختیارات استعمال کریں گے۔ انہیں اداکار کو معافی دینے کا اختیار حاصل ہے انہوں نے جب بھی کسی مسئلے پر رائے کا اظہار کیا تو حکومت میں اور حکومت کے باہر لوگوں نے اسے توجہ سے سنا ہے لیکن اس مسئلے کے مختلف پہلو ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ ریاستی حکومت ہو یا حکومت کے مختلف سطحوں پر حکام کی جانب سے اس معاملے پر غور کرنا ہو‘ ان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر ضرورت ہو تو مناسب ردعمل دیا جائے گا۔
پریس کونسل آف انڈیا کی جانب سے سنجے دت کی سزا معافی کی اپیل دائر
Mar 24, 2013