مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں سے اپنے امیدواروں کو 26مارچ تک حتمی شکل دیگی

لاہور (رپورٹ: فرخ سعید خواجہ) مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں سے اپنے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار اور مخصوص نشستوں پر خواتین اور نان مسلم امیدواروں کو 26مارچ تک حتمی شکل دے دے گی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی 148جنرل نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 297جنرل نشستوں کے لئے امیدواروں کا چناﺅ کرنے کے لئے پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین میاں شہبازشریف کو مقرر کیا ہے۔ راجہ اشفاق سرور پارلیمانی بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ میں ان دونوں کے علاوہ 26دیگر ارکان شامل ہیں۔ صوبہ سندھ سے قومی اسمبلی کی 61جنرل نشستوں اور صوبائی اسمبلی سندھ کی 130جنرل نشستوں کے چناﺅ کے لئے سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین جسٹس (ر) سید غوث علی شاہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ ”بورڈ“ کے سیکرٹری سلیم ضیا بنائے گئے ہیں ان دونوں سمیت سندھ کے پارلیمانی بورڈ میں 12ارکان شامل ہوں گے۔ خیبر پی کے سے 35جنرل نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 99جنرل نشستوں پر امیدواروں کے چناﺅ کے لئے جو پارلیمانی بورڈ بنایا گیا ہے اس کے پیر صابر شاہ ہوں گے جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 14جنرل نشستوں اور صوبائی اسمبلی بلوچستان کی 51جنرل نشستوں کے امیدواروں کا چناﺅ کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ کا چیئرمین سردار ثناءاللہ زہری کو مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی پارلیمانی بورڈوں کو اپنے اپنے صوبے سے خواتین اور نان مسلم کی نشستوں کے امیدوار چننے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔ پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں چیئرمین شہبازشریف، سیکرٹری راجہ اشفاق سرور کے علاوہ اسحاق ڈار، چودھری نثار علی خاں، سردار ذوالفقار کھوسہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ محمد آصف، سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، غلام دستگیر خان، چودھری شیر علی، حمزہ شہباز شریف، عثمان ابراہیم، شیخ بلیخ الرحمن، چودھری سعود مجید، رانا ثناءاللہ خان، بیگم ثمینہ دولتانہ، عشرت اشرف، انوشہ رحمن، سائرہ افضل، رانا تنویر حسین، میاں جاوید لطیف، سردار ایاز صادق، شیخ آفتاب، عابد شیر علی، رانا مشہود، جنید انوار چودھری، ارشد لغاری، برطانیہ فیم زہری، محمد سرور اور اوورسیز قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی پارلیمانی بورڈ حتمی فہرستیں 26مارچ کو میاں نوازشریف کے حوالے کر دیں گے تاہم میاں نوازشریف ان میں سے کسی حلقے میں امیدوار 29مارچ تک تبدیل کر سکیں گے۔ پارلیمانی بورڈوں کی تشکیل کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہش مندوں سے پارلیمانی بورڈز کے انٹرویوز کا سلسلہ فوری شروع کر دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)/ امیدوار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...