اوکاڑہ (اے پی اے) عوامی مسلم لےگ کے سربراہ شےخ رشےد احمد نے کہا ہے کہ مےں نے تو پہلے ہی کہہ دےا تھا کہ چوہدری نثار اور راجہ پروےز اشرف نگران وزےراعظم کی نامزدگی کے لئے آخری حدتک جائےں گے تاکہ ےہ لوگ عوام پر ثابت کرسکےں کہ وہ اےک دوسرے کے سخت خلاف ہےں حالانکہ مسلم لےگ (ن) نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پےپلز پارٹی کا ہرمقام پر بھرپور ساتھ دےا ہے۔ اَب وہ عوام کو دھوکا دےنے کی خاطر سےاسی سکورنگ مےں لگے ہوئے ہےں جو کسی طرح بھی عوامی مفاد مےں نہےں اور اِس بات سے ےہ بھی واضح ہوگےا ہے کہ اپنے مفادات پر متحد ہوجانے والوں کو ملک کے مفادات کا کوئی خےال نہےں ہے۔ عمران خان مستقبل کی سےاست مےں اہم رول ادا کرنے کی پوزےشن مےں نماےاں ہونگے اور اُن کے ساتھ نوجوان طبقہ اس سلسلہ مےں اہم کردار ادا کرے گا۔ دونوں بڑی پارٹےوں نے سےاسی سکورنگ کی خاطر نگران وزےراعظم کے انتخاب کا موقع ہاتھ سے گنوا دےا ہے، مسلم لےگ (ن) اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہ کر فرےنڈلی اَپوزےشن کے داغ کو دھوناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب مےں بھی نوراکشتی ہورہی ہے اور اَب جو بھی فےصلہ ہوگاوہ وفاق اور پنجاب کے درمےان کچھ لو اور کچھ دو کی پالےسی کے تحت ہی ہوگا۔