سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ

Mar 24, 2013

سوئی (نوائے وقت نیوز) سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے گو پٹ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ کراچی کو سوئی گیس کی فراہمی میں کمی کاسامنا ہے۔ لیویزذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی کے علاقے گو پٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیزمواد سے تباہ کردیا، جس کی وجہ سے اس پائپ لائن سے کراچی کو سوئی گیس کی فراہمی میں کمی ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں