کوئٹہ (این این آئی) عوامی مجلس عمل پاکستان کے سربراہ نواب سلمان خان خلجی نے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی پاکستان آمد کے خلاف آج اتوار کو شام چار بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ علمدار روڈ سے ایک ریلی نکالی جائے گی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے آمرانہ دورمیں بلوچستان اور لال مسجد میں آپریشن کرکے سینکڑوں بے گناہ افراد کو شہید کیا۔