مہمند ایجنسی میں کارروائی‘ دیسی ساختہ بم تیار کرنے والا گروہ گرفتار

مہمند ایجنسی (آن لائن) مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور قبائلی جرگہ نے کارروائی کرکے دیسی ساختہ بم تیار اور استعمال کرنے والے گینگ کا قلع قمع کرتے ہوئے بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد اور 13 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی فورسز نے لیویز اور مقامی دفاع کمیٹی کے ساتھ مل کر کنڈھارو ‘ بیجنگ اور زیارت کے علاقوں میں سرچ کارروائی کی جس کے دوران پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ذرائع کے مطابق کارروائی میں ایک گینگ کو پکڑا گیا جو دیسی ساختہ بم تیار کر کے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے فراہم کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق 13 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 80 کلوگرام بارودی مواد‘ پانچ سو میٹر بوناکارڈ‘ دس الیکٹرک فیوز سو ڈیٹونیٹرز‘ بیس جوڑے بیٹری سیل برآمد کر کے قبضے میں لے لئے گئے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...