بٹگرام(آن لائن) بٹگرام شہر میں نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے سے فائدہ اٹھا کر پانچ دکانوں پر مشتمل گودام کو آگ لگادی جس میں کھڑی مہران کار نمبر 155 ڈی جی ڈی اور ایک موٹر سائیکل سمیت دیگر اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں۔ موٹر کار اقلیتی برادری کے سابق کونسلر یونین کونسل بٹگرام گیان چند کی تھی۔ آگ کے شعلوں سے مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے ۔