ایف سی کا حب اور قلات میں آپریشن، بارود کے 1226بیگ برآمد

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) فرنٹیئر کور بلوچستان نے حب اور قلات میں سرچ آپریشن کے دوران تخریب کاری میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کی بڑی مقدار اور اسلحہ برآمد کرلیا اورایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور نے گزشتہ رات حب کے نزدیک ساکران روڈ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران بارودی مواد کے 1226بیگز برآمد کر لئے جن میں تقریباً 6 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد موجود ہے، کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دریں اثناءایف سی نے قلات میں کلی علیزئی میں سرچ آپریشن کے دوران 2عدد 12بور رائفل، ایک ریوالور، 8ایم ایم گن 1، ڈنگر رائفل 1، 12بور رائفل کے راﺅنڈز 43، پسٹل کے راﺅنڈز 42، ریوالور راﺅنڈز 4، موٹر سائیکل 125ایک عدد، ڈبل ڈور پک اپ بغیر کاغذات کے برآمد کرکے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ علاوہ ازیں چمالنگ کے علاقے میں واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر نامعلوم افراد نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حمالہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...