اسلام آباد (آن لائن) افغان میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی چیف اسداللہ خالد پر حملے کے بعد افغان انٹیلی جنس ادارے کے قائم مقام سربراہ نے پاکستان کا ایک خفیہ دورہ کیا تھا جس میں اس حملوں کی تحقیقات اور انٹیلی جنس سطح کے تعاون کے فروغ پر اہم پیشرفت ہوئی تھی۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق اعلیٰ حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قائم مقام افغان انٹیلی جنس چیف نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا خفیہ دورہ کیا تھا، یہ دورہ ایسے وقت میں کیا گیا جب افغان قومی سلامتی کے سربراہ اسداللہ خالد پر حملہ ہوا اور افغان حکومت نے الزام عائدکیا تھا کہ اس حملے میں پاکستان ملوث ہے اور اس کی منصوبہ بندی کوئٹہ میں ہوئی تھی۔
قائم مقام انٹیلی جنس چیف نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا تھا : افغان میڈیا
Mar 24, 2013