نوازشریف مجھے مشرف کیخلاف الیکشن لڑنے کی اجازت دیں: خواجہ محمود احمد

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءو مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی اجازت اپنے پارٹی صدر میاں محمد نوازشریف سے طلب کی ہے۔ نوازشریف کے نام اپنے خط میں خواجہ محمود احمد نے لکھا ہے کہ آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کرنیوالے جنرل نے نہ صرف جمہوری حکومت کیخلاف بغاوت کرکے پاکستان کی ترقی کے عمل کو تباہ کردیا بلکہ امریکہ کی غلامی میں پاکستان کو لے جاکر ایٹمی پاکستان کو غیروں کا محتاج بنا دیا۔ لال مسجد میں خون کی ندیاں بہائیں اور ججوں کو دو مرتبہ غیرآئینی طریقے سے ہٹایا۔ میری درخواست ہے کہ مجھے اس شخص کا الیکشن میں مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ وہ پرویز مشرف کو شکست دیں گے اور جیتی ہوئی نشستیں قائد کے قدموں میں نچھاور کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...