مشرف کو قتل کرنے پر انعام کے وعدے پر آج بھی قائم ہوں: طلال بگٹی

لاہور (آئی این پی) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو قتل کرنے والے کیلئے آج بھی اپنے انعام کے وعدے پر قائم ہوں۔ مشرف قومی مجرم ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو چاہئے کہ وہ وطن واپسی پر اُسے فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے، ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار بھی فوجی آمر ہے، ملک کو بچانے کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں۔ قوم کو چاہئے کہ پرویز مشرف کے استقبال کی بجائے اُسے گریبان سے پکڑکر ملک کی تباہی اور بربادی کا حساب لیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...