مقبوضہ کشمیر میں افضل گورو کی میت واپسی کیلئے زبردست مظاہرے

سرینگر (کے پی آئی) افضل گورو کی میت کی واپسی کے لئے گذشتہ روز بھی مقبوضہ کشمےر مےں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ شمالی قصبہ بارہمولہ میں اس وقت افراتفری کے دوران دکانیں آناً فاناً بند ہوگئیں جب نوجوانوں نے پولیس پر پتھراﺅ کیا۔ پولیس کی ٹیر گیس شلینگ اور فائرنگ سے ایک دکاندار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بارہ مولا مےں نوجوانوں کی ٹولیاں جلوس کی صورت میں میں چوک تک پہنچ گئی اور وہاں اسلام اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ ادھر جنوبی قصبہ شوپیاں مےں نوجوانوں نے ڈی سی آفس کی حفاظت پر مامور سی آرپی ایف اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا۔ اسی اثناءمیں پولیس اور فورسز نے نوجوانوں کا تعاقب کیا۔ بانڈی پورہ مےں لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے اور مجلس مشاورت کی قرارداد کی تائید کی جس میں افضل گورو اور مقبول بٹ کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وادی کے بعض دیگر علاقوں سے بھی پر امن احتجاجی مظاہروں کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم صورتحال مجموعی طور پر امن رہی اورکسی جگہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ای پیپر دی نیشن