مشرف 10 روز کی حفاظتی ضمانت کی مدت پوری ہونے سے قبل واپس چلے جائینگے: ذرائع

کراچی (این این آئی)سابق فوجی حکمراں جنرل پرویز مشرف 10روز کی ضمانتی مدت پوری ہونے سے قبل دبئی لوٹ جائیں گے۔ باوثوق ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف سپریم کورٹ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی منسوخی،گرفتاری کے اندیشے اور سکیورٹی خدشات کے ساتھ جلد از جلد بیرون ملک واپسی کا ذہن بناکر پاکستان آرہے ہیں۔ پروگرام کے مطابق پرویز مشرف اپنے دو روزہ قیام کے دوران پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے بعض اہم فیصلے کریں گے۔ دریں اثناءسیاسی و غیر سیاسی حلقوں سے رابطہ کرکے سابق جنرل اورسربراہ مملکت کی حیثیت سے اپنے تحفظ کی ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...