کراچی (خصوصی رپورٹ) سندھ اور بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کے گٹھ جوڑ کے بعد ریلوے ٹریکس کو بم سے اڑانے کی کارروائیاں اور حملے بڑھ رہے ہیں۔ امت رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا سندھ کی 2 بلوچستان کی 9 علیحدگی پسند تنظیموں نے مضبوط رابطے کر لئے ہیں۔ ان کا خاص ہدف ریلوے ٹریکس، سوئی گیس، ہائی ٹینشن لائنیں اور سکیورٹی اہلکار ہیں۔ کراچی میں بھی علیحدگی پسندوں کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے، دہشت گردوں کو را کی سرپرستی میں بھارت اور افغانستان میں تربیت دی جا رہی ہے۔