لال مسجد مجاہدین اور حفصہ بریگیڈ کے علاوہ طالبان گروپ بھی مشرف کو ہدف بنانے کی تیاری کرچکے

Mar 24, 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) ہائیکورٹ سے بے نظیر بھٹو قتل کیس، اکبر بگٹی قتل سمیت 3 مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد پرویز مشرف کی پاکستان کی آمد کی راہ ہموار ہو چکی ہے مگر سوال یہ ہے کیا موصوف اب بھی مکمل محفوظ ہو چکے ہیں۔ امت رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کئی عسکریت پسند گروپ مشرف کی آمد کے منتظر ہیں۔ لال مسجد مجاہدین اور حفصہ بریگیڈ کے علاوہ طالبان گروپس بھی سابق صدر کو ہدف بنانے کی تیاری کر چکے ہیں، اکبر بگٹی اور بالاچ مری کا بدلہ لینے کیلئے بی ایل اے متحرک ہے، مسنگ پرسنز، لال مسجد شہداءکے لواحقین اور ڈرون حملوں کے متاثرین نے گھیراﺅ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق صدر کی واپسی سے دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔ 

مزیدخبریں