سیکیورٹی خدشات‘ امسال بھی یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ نہ ہو سکی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) 23 مارچ کے موقع پر اس سال بھی مسلح افواج کی پریڈ نہیں ہو سکی۔ آخری مرتبہ مسلح افواج کی پریڈ 2008 ءمیں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات میں منعقد ہوئی تھی اس کے بعد جمہموری حکومت آنے کے بعد سے اب تک ایک بار بھی پریڈ کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکا۔ دفاعی مبصرین کے مطابق ان میں مغربی سرحدوں پر پاک افواج کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سوات میں طالبان کے خلاف ملٹری آپریشن میں بری اور فضائی افواج کی شرکت تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...