اسلام آباد (جاوید صدیق) سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کی قیادت میں آج تین روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔ نوائے وقت کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی کو دورے کی دعوت افغان پارلیمنٹ نے دی تھی اس دورے میں پاکستان کی سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے ارکان صدر حامد کرزئی‘ افغان وزیر دفاع اور کئی اہم افغان شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔